بلوچستان سے لیگی رہنما جان اچکزئی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا
کوئٹہ (آن لائن) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رہنما جان اچکزئی نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، فیصلہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے معاملات میں عدم توجہی پر کیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق جان اچکزئی نے اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے معاملات میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی، اس سے قبل مرکزی قیادت کی بلوچستان کے معاملات میں غیر سنجیدگی کے باعث نوبت یہاں تک آگئی کہ ہمیں وزارت اعلیٰ سے ہاتھ دھونے پڑے اور وزیراعلیٰ تبدیل کرنا پڑا، انہوں نے کہا کہ ایک ماہ گزر چکا ہے اور اب تک قیادت باغی ارکان سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کر سکی، مستقبل کی حکمت عملی کا جلد اعلان کرونگا۔