پناہ گزینوں سے عشق ہے ان کے بحران حل ہونے چاہئیں، انجیلنا جولی
عمان(این این آئی) اقوام متحدہ کی جذبہ خیر سگالی کی سفیر اور سرکردہ سماجی کارکن انجیلنا جولی نے اردن میں قائم کردہ الزعتری پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں سے ملاقات کی اور ان کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جولی کا کہنا تھا کہ انہیں پناہ گزینوں سے عشق ہے اور وہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔معروف امریکی اداکارہ اور سماجی کارکن انجیلنا جولی کا کہنا تھا کہ الزعتری پناہ گزین کیمپ کے مکینوں کو گھروں سےنکلے آٹھ سال ہونے کو ہیں مگر ان کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہوسکی ہیں۔
عالمی سفیر