ختم نبوت کے معاملے پر مستعفی چار اراکین پنجاب اسمبلی نے استعفے واپس لے لئے
لاہور (نوائے وقت نیوز) ختم نبوت کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے مستعفی ہونے والے چار اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لے لئے ہیں۔ ان اراکین میں نظام الدین سیالوی‘ مولانا رحمت اللہ‘ رضا احمد اور محمد خان بلوچ شامل ہیں۔ چاروں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظات دور ہونے پر استعفے واپس لے لئے۔
استعفے واپس