ایف سی آر کےخلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جار ی رہیگی ‘ سراج الحق
باجوڑ (آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایف سی آر کےخلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جار ی رہیگی ، وفاقی حکومت مزید تاخیری حربے استعمال نہ کر ے اور فوری طورپر آزاد عدلیہ کے دائرہ کار کو قبائلی علاقوں تک بڑھانے کیلئے سینیٹ میں بل پیش کرے ۔ وہ پیر کو باجوڑایجنسی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سراج الحق نے میڈیا کیساتھ بات چیت میں کہا کہ کالے قانون ایف سی آر کےخلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری رہے گی ۔انہوں نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت مزید تاخیری حربے استعمال نہ کریں اور فوری طورپر اعلیٰ عدلیہ کی فاٹا تک رسائی کا بل سینیٹ میں پیش کریں۔
سراج الحق