لاہور: ڈاکوئوں‘ چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی‘ زیورات سے محروم کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی‘ زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ راوی روڈ کے علاقہ میں صادق کے گھر سے 3 لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات‘ تھانہ ٹائون شپ کے علاقہ میں اخلاق کے گھر سے 2 لاکھ 40 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات‘ تھانہ قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں فاروق کے گھر سے 3 لاکھ 80 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات‘ تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں عرفان کے گھر سے 2 لاکھ 90 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات‘ تھانہ مزنگ کے علاقہ میں نعیم کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 40 ہزار کی نقدی و زیورات‘ تھانہ مسلم ٹائون کے علاقہ میں اختر کی فیملی سے 90 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون لوٹ لیا۔ ہنجروال میں فرید‘ غازی آباد میں ندیم کی گاڑیاں اور لاری اڈا میں بشیر‘ گارڈن ٹائون میں جہانزیب‘ مستی گیٹ میں اعظم‘ بھاٹی گیٹ میں شاہد اور اچھرہ میں طاہر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔