گوجرانوالہ: جائیداد تنازعہ، نوجوان نے چچا زاد بھائی بہن کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازعہ پر کزن نے تیز دھار آلہ سے وار کر کے بھائی بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے شاہین آباد کے رہائشی عرفان کا اپنے کزن شفقت کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا کہ اسی رنجش پر شفقت نے انکے گھر میں داخل ہو کر عرفان اور اسکی بہن اقراء کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا۔ تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی دھلے پو لیس نے نعشوں کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر معلوم ہوا کہ مقتولین کے والدین وفات پا چکے ہیں اور دونوں بہن بھائی گھر میں اکیلے رہتے تھے۔