رحمت آباد مکا چوک ،گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ، پانچ بچوں سمیت8 افراد شدید جھلس گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ کے علاقے رحمت آباد مکا چوک میںگھر میں گیس لیکیج سے دھماکے میں پانچ بچوں سمیت 8 افراد شدید جھلس گئے ریسکیو1122 کی ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی جھلسنے والے بچوں اور دیگر افراد کو موقع پر بھی طبی امداد دی گئی بعد ازاں وہ ہولی فیملی برن سینٹر منتقل کردئے گئے متاثرین میں 43 سالہ جاوید، 40 الہ توقیدہ ، پانچ سالہ عثمان ، سات ماہ کا اسداللہ ، 12 سالہ عبداللہ ، آٹھ سالہ فاطمہ ،35 سالہ صداقت اور دس سالہ حمزہ شامل ہیں جھلس گئے