21 کروڑ کے غیرقانونی اثاثے، سابق ٹائون ناظم پشاور محمد شریف کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سابق ٹائون ناظم پشاور 2 کیخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ ریفرنس نیب خیبر پی کے نے جمع کرایا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹائون ناظم 2 محمد شریف نے 21 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنائے۔ محمد شریف نے 11 کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے پلاٹس اور گاڑیاں خریدیں۔