افغانستان نے بغیر ویزے پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
خیبر ایجنسی (صباح نیوز) افغانستان حکومت نے پاکستانی شہریوں پر بغیر ویزے افغانستان داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گزشتہ روز درجنوں پاکستانی شہریوں کو افغانستان طورخم گمرگ سے افغان سیکورٹی فورسز نے واپس کر دیا گیا اور انہیں بتا دیا گیا کہ اب کوئی پاکستانی شہری بغیر ویزے افغانستان داخل نہیں ہو گا پاک افغان بارڈر طورخم پر درجنوں مقامی پاکستانی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ روزانہ دو یا تین بار افغانستا ن اور پاکستان آتے جاتے ہیں پشاور میں افغان قونصلیٹ قبائلیوں کو ویزے بھی نہیں دیتی انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریبا ً ہزار پندرہ سو لوگ افغانستان کام کی غرض سے جاتے ہیں جن میں زیا دہ تر مقامی قبائل ہوتے ہیں لیکن اب بغیر ویزے سفر کرنے سے مشکلات پیدا ہو گئیں ہیں اس سلسلے میں طورخم نائب تحصیلدار تحسین اللہ نے کہا کہ افغان حکام نے افغانستان جانے والے افراد پر ویزے کی شرط لاگو کی ہے۔