جرنلسٹ فا ئو نڈیشن کا تعز یتی ریفرنس مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ رو ز راولپنڈی آرٹس کونسل میں سینئر صحافی جاوید اقبال قر یشی کے بھا ئی نوید اقبال قر یشی، صحافی راجہ جاوید اختر کی چچی، شہروز انجم کی خوش دامن، میگزین ایڈیٹر نوائے وقت ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی کی پھوپھی، صحافی شبیر سہام کے والد ، ندیم بر نی کے ما مو ں اور خو ش دامن، عامر محبوب کے کزن، وقار چوہان کی تائی، سرفراز ملک کے بھائی اورسینئر صحافی عبدلواحد باغی، میمونہ عارف کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاسم قاسمی، سجادہ نشین شاہ چن چراغ سید اعتبار شاہ اور صدر جرنلسٹ فائونڈیشن ذوالفقار ملک، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی نے کہا کہ موت ایک حقیقت ہے جسکی تیاری ہر شخص کو کر نی چاہیے۔ تمام مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔