انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت کیس، ملزمان کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان حنیف شیخ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری اور خرید و فروخت میں ملوث کڈنی سینٹر کے مالک ڈاکٹر کرنل(ر) مختار ،ظفر اقبال سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ایک گواہ کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی ،مقدمہ میں نامزد ملزمان ڈاکٹر مختار اسکے بیٹے ڈاکٹر شعیب، ظفر اقبال وغیرہ کیخلاف تھانہ روات پولیس نے خواتین سمیت دیگر افراد کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ نامزد ملزمان عدالت عالیہ سے ضمانت پر ہیں ۔