مودی سرکار نے وجے گھوکھلے کو نیا بھارتی سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے وزارت خارجہ کے سینئر اور تجربہ کار افسر وجے گھوکھلے کو بھارت کا نیا سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا ہے۔ وجے گھوکھلے نے اپنا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ وہ وزارت خارجہ میں 1981ء بیج کے افسر ہیں 20 جنوری 2016ء سے 21 اکتوبر 2017ء تک وہ چین میں بھارت کے سفیر رہے اور چین کے ساتھ تیت کے متازع علاقے ڈوکلام پر ہونیوالی کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے انکا اہم کردار رہا۔