عدم مساوات‘ بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے: انڈین سپریم کورٹ کے جج کا اعتراف
نئی دہلی(اے این این ) بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جے چیلا میشور نے کہا ہے کہ عدم مساوات میں بھارت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، اگرچہ دنیا بھر کے ممالک میں عدم مساوات کا رجحان ہے لیکن یہ مسئلہ بھارت میں زیادہ ہے۔ مساوات ہی بھارتی آئین کی بنیاد تھی۔ آئین اور سول سوسائٹی کا رول کے عنوان سے ایک لیکچر کے دوران جسٹس چیلامیشور نے کہا کہ عدم مساوات مختلف صورتوں اور مختلف وجوہات میں ظاہر ہے لیکن ہمارے ملک میں یہ زیادہ ہے۔ عدالت عظمی کے دوسرے سینئر ترین جج جسٹس چیلامیشور نے کہا کہ عدم مساوات مذہب، ذات، زبان اور علاقہ کی صورتوں میں موجود ہے اور اسکی تاریخی وجوہات ہیں۔ امریکہ میں بھی عدم مساوات ہے جسے کئی لوگ جمہوریت کا ماڈل تصور کرتے ہیں۔ بھارتی آئین نے عدم مساوات کے خاتمے کیلئے راہ دکھائی ہے جس کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔
بھارتی جج