بلاول مدبر سیاسی رہنما‘ بھٹو‘ بینظیر کے حقیقی وارث ہیں: خورشید شاہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے انڈیا ٹو ڈے کو جو انٹرویو دیا ہے اس نے ثابت کر دیا ہے کہ بلاول بھٹو ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے سیاسی ورثہ کے حقیقی وارث ہیں۔ ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاک بھارت تعلقات‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کے کردار اور دوسرے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کی صحیح ترجمانی کی ہے۔ اس انٹرویو میں بلاول بھٹو نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مدبر سیاسی رہنما ہیں۔ بلاول بھٹو مستقبل میں پاکستان کو سیاسی قیادت فراہم کرنے کے علاوہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی موثر نمائندہ کرنے کے قابل ہیں۔