دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کی شہباز شریف
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر اپنی ساکھ خراب کی، اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ پیر کو لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے 4 برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیں، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شکست خوردہ عناصر نے جھوٹ، الزام تراشی اور یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے ہیں، دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر قوم میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خالی نعرے لگا کر تبدیلی نہیں لائی جاسکتی، تبدیلی کے لئے محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔
شہبازشریف