سامعہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزم والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
دینہ (نامہ نگار) پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل کیس میں ملوث ملزم چودھری شاہد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ متوفی مقتولہ کا والد تھا اور ضمانت پر رہا تھا، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گائوں دینہ پنڈوری میں ادا کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری سامعہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزم چوہدری شاہد دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوری میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، ڈیڑھ سال قبل سامعہ شاہد کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا جس پر اس کے شوہر سید مختار کاظم نے الزام عائد کیا تھا کہ میری بیوی کے قتل میں اس کے خاندان والے ملوث ہیں جس پر 5افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔ انویسٹی گیشن ٹیم نے والد چوہدری شاہد اور سابق شوہر چوہدری شکیل کو ملوث قرار دے کر باقی کو بے گناہ قرار دے دیا تھا، سامعہ شاہد کا والد ضمانت پر رہا تھا، چوہدری شاہد شوگر اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھا، موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جس کی نماز جنازہ آبائی گائو ں پنڈوری دینہ میں ادا کر دی گئی۔