پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں چھوٹے دکانداروں تک محدود ، بڑے مگرمچھ آزاد
وہاڑی (خبر نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چھوٹے دکانداروں کے خلاف کا رروائیاں جاری ، جب کہ بڑے مگر مچھ آزاد تا جران اور شہریوں کاپنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف احتجاج ، وزیرا علیٰ پنجاب سے کا رروائی کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی وہاڑی نے مبینہ طورپر بڑے مگر مچھوں کو چھو ڑ کر چھوٹے اور معمولی کام کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر تے ہوئے پرچون فروشی ، دودھ دہی ، دہی بھلے ، چپس، ریڑھی پر رکھ کر سامان فروخت کرنے والوں کا چیکنگ کے نا م پر ان کا جینا دوبھر کررکھا ہے جبکہ بااثر ملا وٹ ما فیا سرے عام دھڑلے سے دو نمبر اشیاءخورد نو ش فروخت کررہے ہیں جن کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ دار افسران اور اہلکار نے مبینہ طور پر منتھلی وصول کرکے کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں ارسلان ، سعید احمد ، لیا قت علی ، وقاص ، نا صر ، محمد سلیم ، محمد طارق نے کمشنرملتان ، ڈی سی علی اکبر بھٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کھلی غنڈہ گردی کا محا سبہ کرتے ہوئے ان کے ظلم و ستم سے بچایا جا ئے۔
مگر مچھ آزاد