امریکی شہر پٹس برگ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، بہن بھائی سمیت 4 افراد ہلاک، 2 زخمی
پنسلوانیا (این این آئی) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، دو زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا میں گاڑیوں کے سروس سٹیشن پر 28سالہ ملزم ٹموتھی نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک لڑکی شامل ہیں جن میں دو بہن بھائی بھی تھے۔ ہلاک شدگان کے خاندان نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوا۔ حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک رائفل اور پستول سے سروس سٹیشن پر موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پٹسبرگ / فائرنگ