ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوںمیں آلودہ پانی پینے سے 6افراد جاں بحق
ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ)ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوںمیں گندے پانی کے استعمال سے بڑے پیمانے پر متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔ضلعی انتظامیہ انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لینے کو تیار نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چار ساحلی تحصیلوں گھوڑا باری میرپورساکرو، کیٹی بندر کھاٹ چھاں میں نہروں سے پینے کے لئے انتہائی آلودہ پانی فراہم کیا جارہا ہے جب کہ زیر زمین پانی بھی پینے کے قابل نہیں ہے۔ نمکین ہوگیا ہے جس کے پینے سے ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ تحصیل ساکرو کے شہر غلام اللہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گوٹھ مولوی عبدالحکیم بلوچ میں آلودہ پانی کے استعمال سے راشد بلوچ، عبداللطیف بلوچ، غلام اللہ کا شہری غلام سونپار اور اس کا بیٹا ہاشم حیدری، فقیر ناتھو، مسماہ زینب، کھتو میر بحر ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ غلام اللہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے آر او پلانٹ کی تعمیر کا کام ٹھیکیدار نامکمل چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ پلانٹ کے ایک تعمیر شدہ کمرے میں تپیدار نے قبضہ کرکے اپنا آفس بنالیاہے۔
ٹھٹھہ/ آلودہ پانی