لیاری ایکسپر یس وے انتظامیہ کی پھر تیا ں، نا مکمل منصو بے کا افتتاح کر وادیا
کراچی (خبر نگار) لیاری ایکسپریس وے کی انتظامیہ نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی آنکھوں میں دھول جھونک دی اور نا مکمل لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کرادیاگیا ہے۔افتتاح ہونے کے باوجود لیاری ایکسپریس وے کیماڑی تا سہراب گوٹھ ٹریفک کیلئے تاحال نہیں کھولا جاسکا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کے بیشتر حصوں میں آج بھی تعمیراتی کام ادھورے پڑے ہیں جن کی تکمیل میں کم سے کم ایک ماہ درکار ہوگا۔ لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹر چینج ابھی تک مکمل نہیں کیا جا سکا ہے کافی حصے میں سیفٹی گرل بھی نصب نہیں کی جاسکی ہیں۔ اس کے باوجود لیاری پروجیکٹ کی انتظامیہ نے وزیر اعظم پاکستان سے گزشتہ روز افتتاح کرادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کی تاخیر سے حکومت پاکستان کو 23ارب روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ 23ارب روپے کی لاگت سے تو لیاری ایکسپریس وے جیسا ایک اور منصوبہ تعمیر کیا جاسکتا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں لیاری ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جس کے بعد پر ماڑی پور سے جانے والی گاڑی گارڈن کی بجائے سوک سینٹر یا سہراب گوٹھ پر اتر سکیں گی اور جلد ہی لیاری ایکسپریس وے کا ادھورا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
افتتاح کر ادیا