سٹارلٹ تھیٹر گرین روم میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی پروارننگ
ملتان(سٹاف رپورٹر)کوآرڈینیٹرویجی لینس کمیٹی فاروق لطیف نے سٹارلٹ تھیٹر میں غیر متعلقہ افراد کی موجودگی روکنے کےلئے تھیٹر انتظامیہ کو حتمی وارننگ دے دی،اتوار کی شب سٹارلٹ تھیٹر کے گرین روم میںغیرمتعلقہ افراد پائے گئے جسے روکنے کے لئے کوآرڈینیٹرویجی لینس کمیٹی فاروق لطیف نے تھیٹر کے ہدایت کار زوار بلوچ کو حتمی وارننگ دے دی ہے ۔