بیشتر دہشت گردوں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے نکلتا ہے‘ ڈاکٹر یوسف سلیم
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنجابی قومی تحریک کے قائد ڈاکٹر یوسف سلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورانیے میں مختلف ناموں سے جتنے بھی آپریشنز ہوئے ہیں یا ہو رہے ہیں سیاسی،دینی اور حکومتی لوگوں کی متفقہ فیصلوں سے شروع ہوئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر کوئی ایجنسی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کسی دہشت گرد کو ثبوتوں کے ساتھ پکڑتی ہے اور اگر اس دہشت گرد کا تعلق کسی سیاسی یا دینی جماعت سے ہے تو تنظیمی یا جماعتی حضرات اس دہشت گرد کے حق میں چیخ و پکار شروع کر دیتے ہیں قائد تحریک نے کہا کہ کتنے دکھ کا مقام ہے کہ آج تک جتنے بھی دہشت گرد پکڑے گئے سب ریاست پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں اور جن بے گناہوں کو انہوں نے ٹارگٹ کیا یا خود کش حملوں میں شہید کیا وہ بھی اسی ریاست کے مکین تھے دہشت گردوں کی نہ کوئی ذات ہوتی ہے نہ جماعت اور نہ ہی مذہب ہمیں ان کو اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا۔