کاش مرتضیٰ بھٹو کے قتل پر بھی عوام سڑکوں پرنکلتے زرداری ٹولہ کبھی پیپلزپارٹی پر قابض نہ ہوتا، انور گجر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما ئوںمحمد انور گجر اورمیر عبدالنبی بروہی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محسود قبیلے اور دیگر پختونوں نے اپنے بے گناہ نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے والے بااثر ایس ایس پی راؤ انوار اور اس کی ٹیم کو طاقت کا مظاہرہ کرکے اسے قانونی شکنجے میں لے آئے اگر سندھ کے عوام بھی ایسی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے تو شاید آج شہید ذوالفقار علی بھٹوکا بہادر فرزند میر مرتضی بھٹو کو جعلی پولیس مقابلے میں مروانے والا کبھی ایوان صدر نہ پہنچتار نہ ہی شہید بھٹو کی پارٹی پر قابض ہوتا ۔ مرتضی بھٹو کے قتل پر خاموشی اختیار کرنے والے عوام نے قاتلوں کی خوشامد کرکے انہیں اسمبلیوں اور ایوانوں تک پہنچایا اور مرتضی بھٹو کو سر عام قتل کرنے والے پولیس افسروں کو زرداری دور حکومت میں اہم عہدے ، تمغے اور شاباشی دی گئی جو کہ افسوس ناک ہی نہیں بلکہ شرم ناک عمل تھا۔انہوں نے کہاکہ اب بھی و قت ہے سندھ کے عوام اٹھ کھڑے ہوں پیپلزپارٹی پر قابض ٹولے کو آئندہ الیکشن میںمار بھگائیں۔