نعمت اللہ بخاری کے بھائی کی فاتحہ سوئم آج ہو گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی نعمت اللہ بخاری کے بھائی نعیم اللہ بخاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کو بلدیہ ٹائون کے اٹک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں عزیز و اقارب کے علاوہ سیاسی‘ سماجی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مرحوم کا سوئم منگل کو بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد صدیق اکبر نئی آبادی سعید آباد سیکٹر E4 میں ہو گا۔