جامعہ کراچی‘ چینی زبان میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
کراچی (نیوز رپورٹر) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹرمحمد احمد قادری کے اعلامیے کے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز لیول 01اور بزنس چائنیزمیں داخلوں کے لئے درخواست فارم فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 500/= روپے کے عوض صبح 9 تاشام4 بجے تک کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔