لانڈھی میں مفت طبی کیمپ 650 مریضوں کا معائنہ‘ مفت ادویات تقسیم
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اورجماعت اصلاح قوم میڈیکل سینٹرکے تحت لانڈھی میں چیئرمین ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب کی سرپرستی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں ایم ٹرنک والا فاؤنڈیشن نے تعاون کیا تھا۔ کیمپ میں جنرل او پی ڈی‘ بچوں کی او پی ڈی‘ گائنی او پی ڈی‘ آنکھوں کی او پی ڈی اور ہونٹ کٹے تالو کٹے افراد کا فری چیک اَپ اور پاؤں کے معائنہ‘ کولیسٹرول‘ بلڈ شوگر‘ بلڈ یورک ایسڈ‘ شوگر کے ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میں 650 سے زائد مرد‘ خواتین اور بچوں نے استفادہ کیا نیز مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ کا افتتاح سابق ممبرقومی اسمبلی محمد عثمان خان نوری نے معین خان‘ عبدالغفار سعیدی‘ احمد رضا طیب‘ مغفور نجیب‘ ایم ٹرنک والا کے عبدالرزاق‘ قاضی نور السلام شمس‘ جاوید شفیع‘ حاجی سعید احمد و دیگر کے ہمراہ کیا۔