امریکا نے افغان طالبان کو دہشت گرد گروپ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے،، ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ صرف مسلح باغی ہیں

30 جنوری 2015 (19:04)

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان دہشتگردی سے ملتے جلتے کام کرکے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں دہشتگرد نہیں کہا جاسکتا،، انہوں نے کہا کہ طالبان ایک خطرناک تنظیم ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان میں اور القاعدہ میں تفریق کی جائےوائٹ ہاؤس کے اس بیان کے بعد سیاسی حریفوں کی جانب سے اوباما کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے امریکی تبصرہ نگاروں نے بھی اس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں بسوں اور مارکیٹوں میں بم دھماکے کرتے ہیںاس کے باوجود انہیں دہشتگرد نہ کہا جانا مذاق کے علاوہ اور کچھ نہیںاور یہ تفریق حقیقت پسندی کے بجائے سیاسی لگ رہی ہے،