امیر جماعةالدعوة حافظ سعید نےکہاہےکہ بھارت و امریکا کی پاکستان سے دوستی کی باتیں بہت بڑا دھوکا ہے ۔

30 جنوری 2015 (18:34)
امیر جماعةالدعوة حافظ سعید نےکہاہےکہ بھارت و امریکا کی پاکستان سے دوستی کی باتیں بہت بڑا دھوکا ہے ۔

لاہور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا پانچ فروری کو پورے ملک میں کشمیرکارواں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا۔یوم یکجہتی کشمیر پر ہونےوالے پروگراموں میں دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بھی شریک کیا جائے گا۔حافظ سعید  نےکہاکہ کشمیریوں سےکیساتھ اظہاریکجہتی کےلیےناصر باغ سے  کشمیر کارواں نکالا جائےگا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ انہوں نےکہاکشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی کو نقصانات سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں جس کےخلاف بھرپورآوازبلندکی جائے گی۔