برطانیہ کے شمالی حصوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، حکام نے مانچسٹر اور ایسٹ مڈلینڈز کے ہوائی اڈوں کو بند کر دیا ۔

30 جنوری 2015 (17:43)

برطانیہ کے شمالی حصوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک فٹ ایک انچ برف پڑی۔ جس نے ذرائع آمد و رفت کو معطل کر دیا۔ گرین لینڈ اور آئس لینڈ سے آنے والی برفیلی ہواؤں کے زیر اثر ہونے والی برفباری رات بھر جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈربی شائر، یارکشائر، ڈیورہم، کمبریا اور لنکاشائر میں تمام سکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات بھی ہیں۔ ہوائی اڈوں کے رن وے پر برف کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جہازوں کو نقصان سے بچانے کے لئے انکی صفائی کی جا رہی ہے