کراچی سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیاجائے گا : وزیراعظم نواز شریف

30 جنوری 2015 (17:26)

کراچی میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت امن و امان پراجلاس ہوا، اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی، چیف سیکریٹری سندھ ،گورنر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  موجود تھے،،اجلاس میں وزیراعظم نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  دوبڑی جماعتوں میں ہم آہنگی برقراررکھی جائے، صوبے کے معاملات مل بیٹھ کر حل ہونے چاہئیے-
 وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا، کراچی کی روشنیاں سبوتاژ کرنیوالوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ایکشن پلان کسی ایک جماعت کا نہیں سب کا ہے
 نواز شریف کہتے ہیں قومی لائحہ پرعملدرآمد کے لیے آئین میں ترامیم ہوئی،حالیہ دنوں ٹارگٹ کلنگ کے سنگین واقعات ہوئے ہیں، دوسری جانب قائم علی شاہ نے سندھ کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا، چودہ نکات پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی تیار ہے