آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستان بدترین کارکردگی کے باعث ساتویں نمبر پر موجود ہے

30 جنوری 2015 (17:20)
آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستان بدترین کارکردگی کے باعث ساتویں نمبر پر موجود ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا ایک سو بیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، عالمی چیپمئن بھارت ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ جنوبی افریقا ایک سو تیرہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ نئی رینکنگ میں سری لنکا ایک سو آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، انگلیںڈ ایک سو چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ نیوزی لینڈ ایک سو ایک پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ پاکستان کا ستانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتواں اور ویسٹ انڈیز کا چورانوے پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے ۔ جبکہ بنگلہ دیش نویں ، زمبابوے دسویں افغانستان گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں پوزیشن پر برقرار ہیں