اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے،، سمری میں پٹرول دس روپے پچھتہر پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل آٹھ روپے اسی پیسے فی لٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل گیارہ روپے چوراسی پیسے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے،، ہائی اوکٹین ڈیزل کی قیمت میں چودہ روپے چوراسی پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں بارہ روپے بانوے پیسے کمی کی جائے گی،، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتیں نافذالعمل ہوں گی،، توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے کیا جائے گا۔۔