اسلام آباد پولیس کا ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر شہرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 51 مشتبہٰ افراد گرفتار کر کے تفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیے گئے
اسلام آباد پولیس نے تھانہ ترنول ،نیلور ،گولڑہ ،شالیمار ،رمنا اور مارگلہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ،،اس دوران 51 مشتبہٰ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ان گرفتار مشکوک افراد کو تفتیش کے لیے تھانوں میں منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظرجڑوا ں شہروں میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے