کوئٹہ میں پولیس نےتباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

30 جنوری 2015 (16:45)

حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ شہر کوبڑی تباہی سے بچالیا،،پنچ پائی کے علاقے میں حساس اداروں  نے مکان سے بارود سے بھری گاڑی برآمد کرلی جبکہ ایک خودکش حملہ آورکوبھی گرفتار کرلیا ادھر پشین کےعلاقے  کلی شیخ زئی اورکلی تیارق میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کےاہم کمانڈر کوگرفتار کرلیاجبکہ اس کے دو ساتھی بھی پکڑے گئے،ملزمان کے قبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہےملزمان کوتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہےدوسری جانب کمالیہ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دوکارکنوں کوگرفتارکرلیا