کراچی لنک روڈ حادثے میں جاں بحق 62افراد کی لاشوں میں سے صرف 20افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں
سپر ہائی وے لنک روڑ حادثے کو ایک ماہ گزر گیا ،حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی شناخت کیلئے حکومت نے ٹیمیں توتشکیل دیں لیکن ان کی کارروائی صرف فائلوں کی حد تک رہیجاں بحق افراد کے ورثاء اپنے پیاروں کی لاشوں کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔۔۔ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے باوجود لاشوں کی حوالگی ایک معمعہ بن گئی حادثے کی شکار بس میں سوار شاہ نواز نامی شخص خوش قسمتی سے بچ گیا لیکن اس کا دوست اورکزن موت کے منہ میں چلے گےمسلم لیگ کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت نے سانحہ میں جاں بحق افراد کو کفن بھی فراہم نہیں کیے اس سے بہتر تو ہے کہ عبدالستار ایدھی کو وزیراعلٰی سندھ بنا دیا جائے جاں بحق افراد کے لواحقین نے شکوہ کیا کہ ان کو حکومتی امداد ملنا تودرکنار کسی حکومتی شخصیت نے ان سے رابطہ بھی نہیں کیا