ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی سزا،ایم ڈی این ٹی ڈی سی طاہر محمود اور این پی سی سی کے جنرل مینجر چوہدری سلیم کومعطل کردیا گیا ہے

30 جنوری 2015 (16:35)
ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی سزا،ایم ڈی این ٹی ڈی سی طاہر محمود اور این پی سی سی کے جنرل مینجر چوہدری سلیم کومعطل کردیا گیا ہے

ذرائع وزارت پانی و بجلی کے مطابق چند روز قبل ملک میں ہونے والے بریک ڈاون پر وزیراعظم نوازشریف نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر وزارت پانی و بجلی نے مینجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی طاہر محمود اور جی ایم  نیشنل پاور کنٹرول سنٹر چوہدری محمد سلیم کو معطل کر دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ این ٹی  ڈی سی کے مینجنگ ڈرائکٹر  طاہر محمود کی مدت ملازمت میں ملک میں دو بڑے بجلی کے بریک داون ہوئے جس کے باعث پورے ملک میں دس گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی ۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...