مغربی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارت امریکا تعلقات میں بہتری اور نزدیکیاں آنے کے بعد پاکستان روس کے قریب ہو رہا ہے۔

30 جنوری 2015 (16:32)

امریکی اخبار’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کے مطابق امریکا اور بھارت کی بڑھتی قربتوں کے بعد پاکستان اور روس کے  تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے،،دہشت گردی،منشیات کے خاتمے اور توانائی بحران کے حل میں روس اور پاکستان تعاون کریں گے ۔ جبکہ تین درجن روسی ایم آئی تھری فائیوہیلی کاپٹر خرید نے کا روس سے پاکستانی معاہدہ حتمی مراحل میں ہے،،اخبارکی رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں بھارت امریکا کے تعلقات پر تشویش موجود ہے،،اخبار نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ بھارت امریکی قربتوں کے بعد پاکستان نے نئے دوستوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ جبکہ پاکستان حکام پرامید ہیں کہ انہیں روس کی شکل میں دوست ملک مل گیا ۔ پاکستان تاریخی طور پر امریکہ کا اتحادی رہا ہےجب کہ بھارت کے روس کے ساتھ مضبوط تعلقات تھے۔   رپورٹ کے مطابق چین، پاکستان کا سب سے بڑا اسلحہ سپلائر ہے ۔ پاکستان کو ہتھیار سپلائی کرنے میں امریکا کا دوسرا نمبر ہے ۔ روس اورامریکا کے تعلقات میں تناؤ واضح ہے اور ماسکو چین کے قریب ہو رہا ہے ۔اسلام آباد میں روسی سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات پر کسی قسم کا تبصرہ سے انکار کردیا