وزیراعظم نوازشریف نے شکار پور دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

30 جنوری 2015 (16:29)
وزیراعظم نوازشریف نے شکار پور دھماکے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف ، صدر مملکت ممنون حسین سمیت سابق صدر آصف علی زرداری اور ملک کی تمام سیاسی قیادت نے شکارپور دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد،متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ الطاف حسین اور وزیرداخلہ  چوہدری نثار نے بھی واقعہ کی  شدید مذمت کی ہے  پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے شکارپور دھماکے کی مذمت  کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے ادھر شکار پور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی