عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات پیر کوہوگی

30 جنوری 2015 (14:55)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا خان کےدرمیان ملاقات آج ہوناتھی ،جو اب پیر کوہوگی،تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان الیکشن ٹربیونلزکی جانب سےفیصلوں میں تاخیراور دھاندلی سےمتعلق چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے، عمران خان نے چیف الیکشن  کمشنر سےملاقات کےلیےوقت مانگاتھا جس پر جسٹس سردار رضاخان نے ان کو پیرکاوقت دیا ہے،