اذان سے پہلے درود وسلام پڑھنے کیلئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں: حامد رضا

30 جنوری 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر)  سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ  بیرونی فنڈنگ لینے والے مدارس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔اذان سے پہلے درود وسلام پڑھنے کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔یورپی یونین سے تعظیم انبیاء علیہم السلام کیلئے قانون سازی کروائی جائے۔ حکومتی سطح پر یومِ عشق رسولﷺ منایا جائے۔ہولو کاسٹ پر بات کرنے والوں کوسزا مل سکتی تو توہین آمیز خاکے شائع کرنے والوں کو سزائیں کیوں نہیں دی جا سکتی۔ ہمیں مغربی تہذیبی یلغار کے لیئے تیار رہنا چاہئیے۔خاکوں کا مقصد تہذیبوں کے مابین نفرت اور انتشار پیدا کرنا ہے۔گستاخان ِ رسول ﷺاللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے۔ناموسِ رسالت کے لیے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنماصاحبزادہ حسین رضا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔