توہین رسالت کو عالمی جرم قرار دیکر سزا موت مقرر کی جائے: پی وائی او
لاہور(خبر نگار)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا کہ توہین رسالت کو عالمی جرم قرار دیکر سزا موت مقرر کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیرمین اسرار الحق بٹ، زاہد پہلوان، ملک خالد بوبی پہلوان، چوہدری اقبال اور چوہدری قمر اقبال بھی موجود تھے۔