امریکہ اور بھارت کا اصل ہدف پاکستان کی ایٹمی تنصیبات ہیں: جماعت اسلامی
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کا حالیہ دورہ بھارت منافقت اور دوہرے رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اصل ہدف پاکستان اور اس کی ایٹمی تنصیبات ہیں انہوں نے کہاک کہ مودی اور اوباما مشترکہ پریس کانفرنس کے مناظر سب کچھ بتا رہے تھے جبکہ دوسری طرف امریکی پاکستان کو دوست نہیں غلام سمجھتے ہیں اور ہم نے بھی جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے امریکی غلامی کو ہی اپنا طرہ امتیاز سمجھ رکھا ہے۔