وزیراعلیٰ نے پی ایف یو جے کے مطالبات پر 7 رکنی کمیٹی بنا دی

30 جنوری 2015

لاہور(خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ  کے  وفد کے مطالبات پر ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم  حسین قادری کی سربراہی میں7رکنی کمیٹی قائم کر کے اس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ۔ کمیٹی   لیبر لاز میں ترامیم کر کے اس میں صحافیوں کو بھی بطور محنت کش  شامل کرنے،  لیپ ٹاپ دینے، دہشت گردی اور حادثات کا شکار صحافیوں کے ورثا کو نقد مالی امداد  اور پلاٹ دینے  پی ایف یو جے کے ارکان کو  مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی سفارشات سات روز میں تیار کر کے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔