دارالامان کو محفوظ اور آرام دہ بنانے کی ضرورت ہے: صوبائی کانفرنس

30 جنوری 2015

لاہور ( لیڈی رپورٹر)  دارالامان کو’’بھُلائی گئی عورتوںکامرکز‘‘ سمجھنے کی بجائے محفوظ اور آرام دہ بنانے کی ضرورت ہے، حکومت دارالامانوں کی بہتری کے لئے صوبائی بجٹ میںخصوصی رقم مختص کرے ۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار سائوتھ ایشیاء پارٹنر شپ کے زیراہتمام  صوبائی کانفرنس سے خطاب میںکیا۔  ارکان پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی، فرزانہ بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیپ عرفان مفتی ، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرپنجاب شاہدسرفراز، نعیمہ ملک، یوسف ارائیں، لبنیٰ منصور اور دیگر نے کہاکہ کوئی عورت شوق سے گھرکونہیں چھوڑناچاہتی۔