اسرائیل کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے میگزین کی تقسیم کھلی دہشت گردی ہے:راغب نعیمی

30 جنوری 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) اسرائیل کی جانب سے گستاخانہ خاکوں پر مبنی میگزین کی مفت تقسیم کھلی دہشت گردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی جامعہ راغب حسین نعیمی ،پیر خواجہ قطب الدین فریدی صدر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان اور محمد ضیاء الحق نقشبندی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس معاملے کو عالمی فورم پر اٹھائیں۔ وزارت خارجہ فرانس کے سفیر کو اپنااحتجاج ریکارڈ کروائے اور مسلم امہ کے جذبات سے آگاہ کرے۔