حکومت پی آئی اے کو تباہ کرنے کے مشن پر ہے: افنان بٹ

30 جنوری 2015

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا  کہ حکومت پی آئی اے کو جان بوجھ کر تباہ کر کے اسے اُونے  پونے داموں فروخت کر نے کے مشن پر گامزن ہے اور اسی سلسلے کی ایک کڑی یہ ہے کہ پی آئی اے کے کرایوں میں ہو شر باء اضافہ کر کے عوام کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ قومی ائیر لائن سے سفر کرنا ترک کر دیں تا کہ پی آئی اے کا مالی خسارہ بڑھا کر ادارے کی نجکاری کا جواز پیش کیا جا سکے۔