بنیادی ضروریات کی فراہمی اؤلین ترجیح ہے: بلال یاسین
لاہو (خصوصی رپورٹر) حکومت عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے رفاعیہ آباد داتا گنج بخش ٹاؤن میں نئے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ ایس ڈی او جاوید ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران کاشف ڈار، میاں اسلم ، اظہر بٹ ، مشتاق مغل ، محمد جعفری، محمد یاسین ، گوگا گجر، میاں خان ، شیر خان خافظ نعیم ، حافظ شعیب ، فاروق گجر، افضال گجر، منور گجر ، باباہدایت، حفیظ خان ، کامران شاہ ، عظیم مغل اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے بلال یاسین نے کہا کہ عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات بروئے کار لارہی ہے۔