لاء کالج کی لیکچرار کے وی سی پنجاب یونیورسٹی کیخلاف الزامات جھوٹ ہیں: ترجمان

30 جنوری 2015

لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم   شہزاد نے کہا کہ یونیورسٹی لائن کالج کی لیکچرار کے وائس چانسلر پر الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور اسی لئے وہ آج تک کوئی ثبوت عدالت کے رو برو پیش نہیں کر سکیں سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کیس کا میڈیا ٹرائل کرنے  کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لاہور پریس کلب  میں سیکرٹری ہال کونسل عمران خان جاوید اور دیگر انتظامی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔