قومی ہاکی ٹیم، آفیشلز کا دورہ آرمی پبلک سکول پشاور

30 جنوری 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے آفیشلز او رکھلاڑیوں نے پشاور کے آرمی پبلک سکول کا دورہ کیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سکول کے طالب علموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور طالب علموں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چودھری اختر رسول چیف سلیکٹر اصلاح الدین، چیف کوچ شہناز شیخ، کوچ شفقت ملک، ویڈیو اینا لسٹ ابوذر بھی ساتھ تھے۔ کھلاڑیوں میں عمران بٹ، شفقت رسول، وقاص شریف، محمد توثیق، کاشف شاہ، ارسلان قادر، تصور عباس، رضوان جونیئر اور محمد امجد شامل تھے۔