شملہ سمجھوتے کے بعد مسئلہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ بن گیا:بی جے پی

30 جنوری 2015

نئی دہلی(آن لائن) پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما شاہ نواز حسین نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کے بعد مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ بن گیا۔  انہوں نے کہا کسی تیسرے فریق کی دخل اندازی بھارت کیلئے ناقابل قبول ہے۔